محمد عبداللہ خان سنبل نئے چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی کی تقرری التوا کا شکار

بدھ 21 دسمبر 2022ء

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل تبدیل ،محمد عبداللہ خان سنبل نئے چیف سیکرٹری ہونگے وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا ہے اور محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق کامران علی افضل پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں تھے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پہلے آگاہ کر چکے تھے جس کی بنا پر انہوں نے طویل رخصت بھی لی تھی دوسری طرف انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فییصل شاہکار نے بھی عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور ذرائع کے مطابق تین ناموں کا پینل نئی تعیناتی کےلئے صوبائی حکومت نے بھجوایا ہے،جس میں فیاض دیو،عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کا نام شامل ہے تاہم ابھی تک وفاق کی طرف سے آئی جی کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد