ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی،وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 21 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشتگردی کے مقابلے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری بیان میں بنوں میں دہشت گرد کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو کچل دیں گے،۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، حکومت دہشتگردوں کے بیرونی سہولت کاروں اور ان کی پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے رہے گی،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امن وامان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے ،دہشتگردی کے مقابلے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اورنیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وفاق صوبوں میں انسداد دہشتگردی فورس اور ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرےگا، خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے اور اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، فورسز کو جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی