وفاقی بیورو کریسی میں ترقیاں،ہائی پاوور سلیکشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے

هفته 17 دسمبر 2022ء

وفاقی بیورو کریسی میں گریڈ بائیس میں ترقیاں،وزیر اعظم کی زیر صدارت ہائی پاوور سلیکشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا،گریڈ اکیس کے چھبیس افسران کو ترقیاں دی جائیں گی ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور ہو گا، کنور شاہ رخ، عامر احمد شیخ کی ترقی پر بھی غور ہوگا،پولیس سروس کے عامر ذوالفقارخان، غلام رسول زاہد کی ترقی پر غور ہوگا،ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کی 1، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی 1 اسامی پر ترقی دی جائے گی اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کی 2 اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی، ان لینڈ ریونیو سروس کی ایک اسامی پر افسران کو ترقی دی جائے گی،جبکہ پوسٹل گروپ کی 2 اور پاکستان ریلویز کی ایک اسامی پر ترقی دی جائے گی،ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود کی ترقی پر غور ہو گا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی ،سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ ،عبداللہ سنبل،جودت ایاز، مومن آغا اور ندیم محبوب کی ترقی پر غور ہوگا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں