بیٹی کے حوالے سے معلومات چھپانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت بیس دسمبر کو مقرر کر دی

بدھ 14 دسمبر 2022ء

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانےکا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس بیس دسمبر کو سماعت کےلئے مقرر کر دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا الزام ہے جس بنا پر ایک شہری نے ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواستگزار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات میں حصہ لینےکےلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، انہوں نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا اور ایک کی معلومات چھپائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے عمران خان کی نااہلی کے کیس کو 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے،جبکہ عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔