سلمان شہباز کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور،متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

منگل 13 دسمبر 2022ء

منی لانڈرنگ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی،چودہ روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس کی حافظتی ضمانت کے حوالے سے درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ،سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا ابھی تک ایف آئی نے منہ لانڈرنگ کیس میں کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا اورعدالت نے اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت منظورکی جائےتاکہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکوں۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟جس پر درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکے موکل اسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کےدلائل سننے کے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور سلیمان شہباز کو 14 دن میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟