سندھ ہائیکورٹ نے مزید کیسز میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری روک دی

پیر 12 دسمبر 2022ء

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی سندھ ہائی کورٹ میں گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کےلئے منظور کیا اور جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،مختصر سماعت کے بعد بنچ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نےعثمان سواتی کی دونوں درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چودہ دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا،بلوچستان ہائی کورٹ بھی اعظم سواتی کے خلاف مزید کیسز کے اندراج کو روکنے کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی