فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر سپریم کورٹ برہم

پیر 06 مئی 2024ء

سپریم کورٹ کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار،،، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ میں سمجھ نہیں پا رہا کس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے کمیشن کو معلوم ہی نہیں انکی ذمہ داری کیا تھی. فیض حمید کے بیان کی بنیاد پر رپورٹ تیار کردی گئی۔ کمیشن نے پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا. کمیشن 12 مئی کو اور بعد والے دھرنے کو گول کر گیا فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی. دوران سماعت کمیشن ممبران میں سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ کو آج کورٹ آنے کا کہا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے بیمار ہونے کا بتایا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نےکمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ نہیں پا رہا کس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ کمیشن کو معلوم ہی نہیں انکی ذمہ داری کیا تھی. کمیشن نے فیض حمید کے بیان کی بنیاد پر رپورٹ تیار کردی ۔پاکستان کا کتنا نقصان ہوا،کسی کو پرواہ ہی نہیں۔آگ لگاو ،مارو یہ حق بن گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کہتے ہیں بس آگے بڑھو، ماضی سے سیکھے بغیر کیسے آگے جا سکتے ہیں؟۔کمیشن کہتا ہے دھرنا دینے والے نہیں پنجاب حکومت ذمہ دار ہے۔ کمیشن کہہ رہا ہے پنجاب حکومت رانا ثناءاللہ چلا رہے تھے وہی ذمہ دار ہیں،حلف کی خلاف ورزی کس نے کی یہ کمیشن نے نہیں بتایا۔ کمیشن کیسے کہہ سکتا ہے کہ مظاہرین کو پنجاب میں روکنا چاہیے تھا چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کہہ رہا ہے قانون موجود ہے اس پر عمل کر لیں، بہت شکریہ ، یہ کہنے کیلئے کیا ہمیں کمیشن بنانے کی ضرورت تھی؟ اگر 2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی بھی شاید نہ ہوتا۔ یہ ایسے ہی ہے کہ چور سے پوچھ لیا تو نے چوری تو نہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواستیں دائر کرنے والے سب لوگوں سے پوچھ تو لیتے،کیا کمیشن نے تحریک لبیک سے تحقیقات کی ہیں؟ رپورٹ میں کہیں ٹی ایل پی کا ذکر نظر نہیں آ رہا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ تویہ اخبار کا آرٹیکل لگتا ہے کمیشن کو دیا گیا کام یہ نہیں تھا۔ کمیشن والے تو لگتا ہے اپنے آفس سے باہر نکلے ہی نہیں. کمیشن 12 مئی کو اور بعد والے دھرنے کو گول کر گیا۔ کمیشن کہیں بھی نہیں لکھ رہا مظاہرین نے غلط کیا۔ کمیشن کو جو کام دیا وہ نہیں کیا باقی پورے پاکستان کو ٹھیک کرنے کی باتیں لکھ دیں۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟