سی ایس ایس امتحانات 2023 کے نتائج جاری،کامیابی کا تناسب 2.96 فیصد رہا

هفته 04 مئی 2024ء

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2023 کا اعلان کردیا،کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد رہی ایف پی ایس سی سے جاری نتائج کے مطابق سی ایس ایس امتحانات میں مجموعی طور پر 13008 امیدواروں نے حصہ لیا،جن۔میں سے تحریری امتحانات کے بعد 410 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد 386 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے جن میں 234 مرد اور 152 خواتین امیدوار شامل تھیں،اس طرح مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد رہی ایف پی ایس سی نے 386 کامیاب امیدواروں میں سے میرٹ کے مطابق 210 امیدواروں کی تعیناتیوں کےلئے سفارش کی ہے جن میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی