نو مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی،سیاسی جماعت حساس تنصیبات پر حملہ آوور ہوئی، وزیردفاع

هفته 04 مئی 2024ء

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں پہلے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش ، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں گے، پہلی بار ایک سیاسی جماعت حساس تنصیبات پر حملہ آوور ہوئی سیالکوٹ کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نو مئی کو ایک تاریخی واقعہ ہوا، پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔جبکہ جی ایچ کیو، میانوالی ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، حملے کی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نومئی کو ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، نظریاتی اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی۔اب کل انہوں نے 3 رکنی کمیٹی بنائی اور کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، ان کو اب پتا چلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونےچاہئیں، ہمیں تو پہلےکا پتا ہے، اب پارٹی ان لوگوں نے وکلا کے حوالے کردی، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو زبان مولانا کے خلاف استعمال کی سب کو پتا ہے، اتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں، 9 مئی سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نو مئی کے بعد کارکنان کو لاوارث کردیا گیا، ان سےقربانیاں تو مانگی گئیں، کوئی ایک ورکر بتادیں کہ جس کے پاس ان کے لیڈران گئے ہوں، کسی ایک ورکر کا بتا دیں جس کے پاس اس جماعت کے لیڈر گئے ہو




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا