دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ،فیصلہ محفوظ

منگل 30 اپریل 2024ء

خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس کی اپیلیں کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کردیا۔ جج نے ریمارکس دیے میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہاہے۔ عدالت نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ شکایت کنندہ خاور مانیکا نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ استدعا کی کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھاکہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلی گئی ہے؟ آپ نے اور میں نےقبرمیں جانا ہے، میری حد تک کیا مسئلہ ہے بتا دیں؟ خاور مانیکا نے کہاکہ پورے خاندان میں مشہور ہے کہ جج صاحب ملزمان کوبری کردیں گے۔ پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ ایک جملے پر کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکلاء اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے