جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،ملزمان کی موبائل رپورٹ طلب

جمعرات 25 اپریل 2024ء

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر سے ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی اس دوران پی ٹی آئی کارکنان وکیل سردار مصروف کے ہمراہ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جج طاہرعباس سپرا نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی سے متعلق جیل کی طرف سےکوئی رپورٹ آئی ہے؟ جس پر۔عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے، جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے ان کا کیس الگ کر دیتے ہیں، کورٹ نمبر 1 کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل 1 ہفتے میں ختم کر دیتے، اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو انہیں سزا مل جائے، نہیں تو بری کر دیا جائے۔ وکیل نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپر داری درخواست منظور ہونے کے باوجود مہنگے موبائل فونز نہیں دیے گئے۔جس پراے ٹی سی جج نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اس بارے میں رپورٹ پیش کرے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں