پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں،امریکہ

منگل 09 اپریل 2024ء

امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی سے گریز کریں اور مسائل بات چیت کے ذریعےحل تلاش کریں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر تبصرے سے گریز ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک بھارت معاملے پر میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیتے آرہے ہیں ، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات کی، گفتگو میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کیا ہے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ