آئی ایم ایف نئے پروگرام کےلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار

جمعه 05 اپریل 2024ء

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام کےلئے مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔جبکہ آئندہ ہفتوں میں پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی بھی جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ پہلا جائزہ مکمل ہونے کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واضح کیا تھا کہ معیشیت کی بحالی کےلئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے تاہم آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط آسان نہیں ہوں گی۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی