امریکی سفارتخانے کے وفد کا دورہ اڈیالہ جیل،قتل کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

جمعرات 04 اپریل 2024ء

امریکی سفارت خانہ کے عملہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ،نور مقدم کے قتل میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی ہے جس کے تحت امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی،اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے،ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے واضح رہے کہ قتل کے مجرم ظاہر جعفر امریکی شہریت کے حامل ییں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟