اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے فیا

جمعرات 04 اپریل 2024ء

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں سماعت کے دوران عدالت میں نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی، ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی۔ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی۔جس پرجسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔ عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ