جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ،طے شدہ طریقہ کار کی تفصیلات سامنے اگئیں

هفته 30 مارچ 2024ء

بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیانملاقاتوں کے حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا گیا، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیے۔ تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کےلئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کئے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن شامل ہیں معاہدے کے مطابق جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا، ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی، منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور ودیگر کی ملاقات ہوا کرے گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔