پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کےلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری

بدھ 27 مارچ 2024ء

پاکستان تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں،کہا جو شرائط ہیں ان سے آگاہ کردیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا،، انتظامیہ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لے۔جلسے سب نے کئے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم 6 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ سماعت کے دوران اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، پہلے بھی اجازت دی گئی اس کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں، اس میں کوئی حرج نہیں، غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں، جو اسٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں، پہلے والے چیف جسٹس بھی اجازت دیتے رہے ہیں، میں نے بھی آرڈر کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ گزشتہ روز دہشت گردی کا ایک افسوس ناک واقعہ بھی پیش آیا ہے۔جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی رہتی ہے، ہم نے اسی طرح دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ مجھے ہدایات لینے کا وقت دے دیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ آپ کی رضا مندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی