اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

اتوار 24 مارچ 2024ء

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریکِ انصاف کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتِ حال کو جواز بنا کر اجازت نہیں دی جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عامر مسعود مغل نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں بھی جلسے کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے