نواب شاہ، زمین کے تنازعہ پر 6 افراد قتل

اتوار 24 مارچ 2024ء

زمین کا تنازعہ،نواب شاہ میں تصادم کے دوران 6 افراد قتل 8 زخمی ہوگئے مقامی پولیس حکام کے مطابق نواب شاہ کے گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں فائرنگ سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔حکام کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع میں پولیس الرٹ ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا