ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،صدر زرداری نے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

جمعرات 21 مارچ 2024ء

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ارشد تبریز نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔ دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبد الغنی مجید، مناہل مجید، عبد الندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں,




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں