منافرت پھیلانے کا معاملہ،462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے

منگل 19 مارچ 2024ء

مذہبی،مسلکی اور لسانی منافرت پھیلانے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس نے بند کروا دیا۔ اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کے مطابق منفی سرگرمیں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا پولیس کے مطابق بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔ باقی اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔