قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

بدھ 13 مارچ 2024ء

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کردیا الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6،پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے،، خیبرپختونخوا اسمبلی کی2، بلوچستان اسمبلی کی2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی16 سے18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے،،، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی،،،الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے،، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کردیا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟