انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات ،عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کو طلب کر لیا

بدھ 13 مارچ 2024ء

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام،سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عدالت نے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر کے الزامات پر کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ سابق کمشنر کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جس پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے گفتگو کے بعد مسلسل روپوش ہیں اور حافظ آباد اپنے آبائی علاقے میں بھی موجود نہیں عدالت نے سابق کمشنر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ وکلاء نے سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد