بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی،پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی دھمکی دے دی

بدھ 13 مارچ 2024ء

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف نے پابندی نہ ہٹانے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا، حیرت کی بات ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام نہیں مانتے۔ علی بخآری کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری میں الیکشن کمیشن ملوث ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینا ثبوت ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے