وفاقی حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے بارہ ارب روپے تک بڑھادیا

اتوار 10 مارچ 2024ء

وزیراعظم شہباز شریف نے ماہِ رمضان میں عوام کے لیے ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے ،جس کے بعدیوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے۔ تاکہ ریلیف پیکج سے زیادہ سے زیادہ مستحقین مستفید ہو سکیں ریلیف پیکج کےلئے ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ جہاں یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سے کم نرخ پر اشیاء دی جائیں گی،متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیاء پہنچائیں گے ، موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔ جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جارہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہوسکے۔ ریلیف پیکج کے ذریعے 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء دی جائیں گی۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی۔ آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے7 مارچ کو ساڑھے 7 ارب روپے سبسڈی سے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟