آرمی چیف کا دورہ آواران،سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ،کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا

جمعه 08 مارچ 2024ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ، صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت زراعت کے فروغ میں پاک فوج کی کوششوں بارے بریفنگ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین، مکمل سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے لئے فوج کی حمایت کی یقین دھانی،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، جس کے دوران انہیں صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت زراعت کے فروغ میں پاک فوج کی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں اور شہداء کے خاندانوں سے بات چیت کی اور شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے لئے فوج کی حمایت کی یقین دھانی کرائی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آواران کے معززین اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کے لئے فوج کے عزم کو دھرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی سمیت بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرین زراعت کی رہنمائی شامل ہے، تاکہ وہ اپنی زمینوں کی کاشت بڑھا سکیں اور ترقی و ترقی میں شراکت دار بن سکیں، بعدازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی، آرمی چیف نے علاقے کے لوگوں کے لئے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج متعلقہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی، آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو بلوچستان کے ان بہادر لوگوں پر فخر ہے، جو تمام مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور خوشحالی کے لئے بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر