اسد طور کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع ،ایف آئی اے کے حوالے

اتوار 03 مارچ 2024ء

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد طور کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج عباس شاہ نے کی اور ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی.سماعت کے آغاز میں ایف آئی اے نے اسد طور کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔جبکہ اسد علی طور کے وکلاء نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ دورانِ سماعت اسد طور نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں موبائل نہیں دوں گا، اور نہ ہی ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔ اسد طور کا کہنا تھا کہ میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود کچھ نہیں کھانا چاہتا۔ تاہم کمرۂ عدالت میں موجود صحافی نے اسد طور کی بھوک ہڑتال ختم کرا دی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے