انتخابات میں مبینہ دھاندلی،ن لیگ نے تحقیقاتی کمیشن بنانے پر رضامندی ظاہر کردی

اتوار 03 مارچ 2024ء

سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خودمختار کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 2013ء میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جس نے ان کے دھاندلی کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی تھی، ان ہی کی تجویز کے مطابق اب پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو دھاندلی کے تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا