برفباری کے باعث پھنسے مسافروں کونکالنے کا مشن ،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

هفته 02 مارچ 2024ء

پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام ، چترال اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری،برف میں پھنسے ہوئے کو ریسکیو کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری جاری ہے۔ جس کے باعث کئی مسافر رستے بند ہونے کے باعث پھنس گئے ہیں تاہم پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں پاک فوج کی جانب سے برفباری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو یا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے واضح رہے کہ گذشتہ روز سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں شدید برفباری سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے متحرک ہیں ،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں،پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ