امریکی صدر کی روسی ہم منصب پر تنقید،ولادیمیر پوٹن کا جواب بھی آگیا

جمعه 23 فروری 2024ء

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو پاگل کہہ دیا، روسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی صدر کو پاگل قرار دیکر گالی دے دی اور نہایت سخت زبان استعمال کی روسی صدر نے جواب دیا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکا کی صدارت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ پر جوبائیڈن کو ترجیح دیتے ہیں لیکن جوبائیڈن ہیں ان کا شکریہ ادا کرنا نہیں چاہتے۔روسی صدر نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ہم کسی بھی امریکی صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے لیے جوبائیڈن زیادہ بہتر امیدوار ہیں اور جو کچھ انھوں نے میرے بارے میں کہا اس سے لگتا ہے کہ میں بالکل درست ہوں۔ صحافی کے سوال پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے یہ پوچھا کہ آپ امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے اس بیان کو بیوقوفانہ بیان سمجھتے ہیں تو انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا