تیر اور شیر کی زبردستی شادی کرائی گئی،حافظ حمد اللہ

جمعرات 22 فروری 2024ء

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللّٰہ کہتے ہیں تیر اور شیر کے درمیان شادی تیسری قوت نے زبردستی کروائی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے پوچھ لیں وہ اس سیاسی شادی پر خوش نہیں ہیں۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا پیغام واضح ہے فی الحال تو پارلیمنٹ جائیں گے اور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے پارلیمنٹ سے باہر بھی موجودہ سسٹم کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ جے یو آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ معاہدہ تو یہ ہونا تھا کہ بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کیسے کریں گے، وہاں بدقسمتی سے اقتدار اور کرسیوں کی تقسیم کی بات کی جا رہی تھی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پاور شیئرنگ کی، عوام کے لیے ایک لفظ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی ایسی حکومت کا حصہ نہ بنتی ہے اور نہ بنے گی، جو حکومت انہوں نے بنائی ہے یہ صرف اقتدار کے لیے ہے، قوم کی ترقی کے لیے نہیں۔ دونوں بڑی جماعتیں کل اقتدار میں نہیں تھی تو کہتی تھی کہ دھاندلی ہوئی آج اقتدار میں جارہے ہیں تو کہتے ہیں دھاندلی نہیں ہے، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے شفاف الیکشن کا ہونا ضروری تھا۔ حافظ حمداللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہم سن رہے تھے کہ فلاں صوبہ فلاں جماعت اور وفاقی حکومت فلاں کو دی جا رہی ہے ، جو ہم الیکشن سے پہلے سن رہے تھے الیکشن کے بعد وہی کچھ ہوا، صاف اور شفاف الیکشن تو ہوا ہی نہیں، اس لیے ہم تحریک چلائیں گے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف