جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 21 فروری 2024ء

نگراں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری ،کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی نگران حکومت کو بھجوائی تھی جس کے بعد نگران وفاقی حکومت نے 146 ادویات کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی دوسری جانب حکام کے مطابق حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود اضافہ کردیں گی وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟