اکبر اور سیتا کو ایک پنجرے میں کیوں بند کیا،مقدمہ درج

پیر 19 فروری 2024ء

اکبر اور سیتا ایک ہی پنجرے میں بند کیوں کئے،انتہا پسند ہندوؤں نے مقدمہ درج کرادیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاپسند جانوروں کے معاملے میں بھی انتہاپسندی کا مظاہرہ کرنے لگے۔ انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مغربی بنگال میں اکبر اور سیتا نام کے شیروں کو ایک ہی پنجرے میں رکھنے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے سفاری پارک میں لائے گئے شیروں کا نام انتظامیہ نے اکبر اور سیتا رکھا تھا اور انہیں ایک ہی پنجرے میں رکھا گیا۔جس پرہندو تنظیم کا کہنا ہے کہ حکام نے ایسا کر کے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ واضح رہے وشوا ہندو پریشد نے محکمہ جنگلات کے خلاف کولکتا ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس پر 20 فروری کو سماعت ہوگی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار