کمشنر راولپنڈی کے الزامات بے بنیاد ہیں،الزام لگانا حق لیکن ثبوت بھی تو دیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

هفته 17 فروری 2024ء

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا،کہا الزام لگانا حق ہے لیکن اسکے ساتھ ثبوت بھی فراہم کئے جائیں سپریم کورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات لگا دیں نہ ان میں صداقت ہو نہ سچائی،الزام لگانا حق ہے تو ساتھ ساتھ ثبوت بھی پیش کردیں،اس طرح توکل کوئی چوری یا قتل کا الزام لگا دے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انتخابات کا مقدمہ ہم نے بارہ روز کے اندر نمٹایا،ملک کو الیکشنز چاہیے تھے، میرا الیکشن سے کیا تعلق ہے، چیف جسٹس کا الیکشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ہمارے پاس الیکشن کے حوالے سے درخواستیں آتی رہتی ہیں جن کا ہم فیصلہ کرتے رہتے ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ پیر کو الیکشن کا کیس مقرر ہے کیا کمشنر راولپنڈی کو بلائیں گے تو چیف جسٹس بولےاگر کیس لگا ہے تو پیر کو سن لیجئے گا کیا ہوتا یے،زیر التواء مقدمات پر میں بات نہیں کرتا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے کے پاس شواہد ہیں تو بتا دیں، میری ذات کو چھوڑیں لیکن پاکستان کے اداروں کو تباہ نہ کریں،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟