پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چار روزہ ملٹری ڈائیلاگ اختتام پذیر

جمعه 16 فروری 2024ء

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 18ویں ’’پاک۔ ترکیہ اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا چار روزہ اجلاس اختتام پزیر، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی اور جغرافیائی امور پر تبادلہ خیال، آئندہ دور 2025ء میں ترکی میں منعقد ہوگا،، وزارت دفاع کے اعلامئے کے مطابق ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا اجلاس 13 سے 16فروری تک وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان جبکہ ترکیہ کے وفد کی سربراہی ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف عرفان اوزسرٹ (Ozsert) نے کی، ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف اور سیکرٹری دفاع ،لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) حمودالزمان خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، دونوں جانب سے دفاعی تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا گیا، جبکہ سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی اور جغرافیائی و سیاسی امور بھی زیر بحث آئے، مزید برآں، وفود کی سطح پر مذاکرات میں گزشتہ سال ترکی میں ہونے والے اجلاس کے انعقاد کے بعد سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان۔ترکیہ مذاکرات کا 19 واں دور 2025ء میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ترکی میں منعقد ہوگا،،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا