عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکشن واپس،الیکشن کمیشن نے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا

جمعرات 15 فروری 2024ء

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اٹھائیس سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لینے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا ۔ سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی دوران سماعت ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم 12 فروری کا این اے 128 میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں،وکیل سلمان اکرم راجہ بولےکیا الیکشن کمیشن فارم 49 کو بھی واپس لے رہے ہیں ؟ عدالت نے ریمارکس دیےیہ باقی معاملات آپ الیکشن کمیشن جاکر کہیے،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایاسلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست کو قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کریں گے عدالت نے ڈی جی لا کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی ڈی جی لا الیکشن کمیشنُ بولےغلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے