عام انتخابات،پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے خبریں مسترد کردیں

بدھ 07 فروری 2024ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے خبروں کو مسترد کردیا پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی۔ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔ یاد رہےپاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار