خصوصی عدالت نے سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

جمعرات 01 فروری 2024ء

خصوصی عدالت نے سائفر کیس کا 77 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر واپس بھجوانے کی زمہ داری پوری نہیں کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا عدالت کی جانب سے 77 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم اپنی زمہ داری پوری نہیں کی سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں کیا گیا جبکہ سائفر کے استعمال سے دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات متاثر ہوئے جس کے باعث ملک دشمن عناصر کو فایدہ ہوا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کی سماعت کے دوران وکلاء صفائی کا مجموعی رویہ غیر سنجیدہ دکھائی دیا اور کیس کو غیر ضروری التواء دینے کی کوشش کی گئی، 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سائفر کیس کے اندراج میں تاخیر نہیں کی گئی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی وائی نے سائفر واپس نہیں کیا جبکہ دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے خود ساختہ پریشانیاں بنائی، ہمدردیاں لینے کےلئے بے یارو مددگار بننے کی کوشش کی، واضح رہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت نے دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی