پنجاب کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،11 دہشتگرد گرفتار

هفته 27 جنوری 2024ء

پنجاب کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،سی ٹی ڈی پنجاب نےمختلف شہروں سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا ہے سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 11 دہشتگرد پکڑے گئے ہیں،سی ٹی ڈی نےلاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم سے دہشتگرد گرفتار کئے ہیں ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، آئی ای ڈی اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اہم انکشافات متوقع ہیں




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار