تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل،سپریم کورٹ نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کرے گی

جمعه 26 جنوری 2024ء

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں بڑے مقدمات کی سماعت،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور صدر کی جانب سے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتے کرے گی،نظر ثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا دوسری جانب فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے کےلئے بھی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ہیں،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار