پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

جمعه 26 جنوری 2024ء

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی، عدالت نے کہا مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا نومئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے مفرور شخص الیکشن نہیں لڑسکتا بتا دیں کہاں لکھا ہے،بغیر قانون کسی کو بنیادی حق سے کیسے محروم کیا جاسکتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے،الیکشن کون لڑے گا کون نہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں، ملک کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ہمارے سامنے آنے والے درخواست گزار کی اہمیت نہیں، عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں،احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا بیلٹ پیپرز کا کام مکمل ہو چکا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئےعدالتی فیصلے پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، عدالت نے کہا الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے، مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی،عمر اسلم این اے 87 خوشاب سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟