اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 25 جنوری 2024ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست پر سے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو سات روز کا وقت دیتے ہیں،اعتراضات دور کر لیں۔ عدالت نے وکلا کو درخواست ضمانت پر ایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عمیر بلوچ نے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، جس پر عدالت نے اعتراضات دور کرنے کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں