بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،چار ماہ میں 66 ارب 9 کروڑ روپے ریکور کئے گئے

بدھ 24 جنوری 2024ء

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری، یکم ستمبر سے اب تک 39 ہزار 89 افراد گرفتار ،66 ارب 9کروڑ روپے وصولیاں ، متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ،، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، 14 تا 21 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.061 بلین روپے وصول اور 261 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.057 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، لاہور سے 126 افراد، اسلام آباد سے 7 افراد جبکہ ملتان سے 18 افراد گرفتار کئے گئے ہیں، پشاور سے 0.417 بلین روپے وصول اور 47 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.003 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.513 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ سکھر سے 60 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 39 ہزار 89 افراد گرفتار اور 66 ارب 9 کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں، متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی