جیل میں سائفر کیس کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعه 19 جنوری 2024ء

بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا، ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا ہے اور ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ