راکٹ حملہ،پاکستان نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردی

بدھ 17 جنوری 2024ء

ایران کی جانب فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید ردعمل، سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کی حقیقت سامنے اگئی،ایران کی طرف سے 16 جنوری کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہُوئے پاکستان کی بِلا اشتعال فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت ہے جسکو چھپانے کے لئے جیش العدل کی فیک اور جھوٹی اسٹیٹمنٹس کا سہارا لیا گیا پاکستان پرحملے کے فوری بعد آئی آر جی سی نے اِس حملے کا جواز پیدا کرنے کے لئیے جیش العدل سے منسوب ایک وٹس ایپ بیان ایشوکیا تاکہ یہ بیانیہ بنایا جا سکے کے یہ حملہ واقعی جیش العدل کے کیمپ پر ہوا ہے لیکن پاکستان کا ری ایکشن دیکھ کر ایران کو اپنے اِس غلط اور بے تکی حرکت کا اندازہ ہو گیا پاکستان کے شدید ردعمل کے بعد جیش العدل جسے آئی آر جی سی خود چلا رہی ہے اور اب وہ چاہتے ہیں کے کسی طرح اِس مسئلے سے جان چھڑائی جائے اِسی لئیے جیش العدل سے دوبارہ جھوٹا بیان دلوایا گیا کے یہ راکٹس غلطی سے بارڈر کراس کر پاکستان چلے گئے جبکہ اصل میں نشانہ سستان، ایران کے اندر ہی واقع جیش العدل کے اپنے کیمپ تھےیہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کے ایک دہشت گرد تنظیم خُود آئی آر جی سی کی طرف سے فائر کئے جانے والے راکٹس غلطی سے بارڈر کراس کرنے کی وضاحتیں دے رہی ہے، جیش العدل سے منسوب اکاؤنٹس آئی آر جی سی اور ایرانی انٹیلیجنس خود چلا رہی ہے ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے فوری طور پر ایران سے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے ایرانی سفیر کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے جبکہ مختلف شعبوں کے حوالے سے جاری مذاکرات اور دورے بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کیمپس ایران میں موجود ہیں- کلبھوشن یادیو بھی ایران سے آپریٹ کرتا رہا ہے،ایران کا یہ خیال کے پاکستان اِس واقع کو کسی بھی صورت نظر انداز کرے گا اُسکی بہت بڑی بھول ہے واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کی جانب سے راکٹ حملے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین کم عمر بچیاں زخمی ہوئیں،ایران کی جانب سے حملے کے فوری بعد جیش العدل نامی تنظیم کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟