ٹانک ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد گل یوسف ساتھی سمیت ہلاک

جمعه 05 جنوری 2024ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف عرف طور سمیت دو دہشت گردوں مارے گئے، مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف عرف طور سمیت دو دہشت گردوں مارے گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان اضلاع میں ہائی پروفائل دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی تھی، مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے