سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ،اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

هفته 30 دسمبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد کمانڈر راہزیب عرف خارے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے، مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ،، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر راہزیب عرف خارے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر