جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

بدھ 27 دسمبر 2023ء

شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی،4 رکنی گینگ گرفتار،گرفتار ملزمان نادرا کے سابقہ افسران ہیں ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار چار رکنی گینگ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا گرفتار ملزمان میں محمد طاہر، عدنان عمار، محمد عامر خان اور محمد طیب شامل ہیں ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نادرا میگا سینٹر اسلام آباد میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سنئیر ایگزیکٹیو تعینات رہے،ملزمان نے دوران تعیناتی سال 2019 اور 2020 میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے۔ملزمان غیر قانونی طریقے سے احساس پروگرام کے نام پر مزدور طبقے کا بائیو میٹرک لیتے تھے اور فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مختلف ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو رقوم کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے تھے،گرفتار ملزمان مزدور طبقے کو چند روپوں کا لالچ دے کر فیملی ٹری کا غیر قانونی استعمال کرتے تھے،ملزمان نے متعدد مزدورں کی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کیا۔ حکام کے مطابق ملزمان دیہاڑی دار مزدور اور نشے کے عادی لوگوں کو افغان شہریوں کا والد ظاہر کرتے تھے۔دوران تعیناتی گرفتار ملزمان نے متعدد شناختی کارڈز جاری کئے،ملزمان نے شناختی کارڈ جاری کرنے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کیں ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،چھاپہ مار کاروائی انسپیکٹر زاہد بھٹی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان