مسلم لیگ ن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا

جمعرات 21 دسمبر 2023ء

جمیعت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کے بعدمسلم لیگ ن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے 2 روز کی توسیع کا مطالبہ کر دیا،سینیٹر اسحق ڈار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا سینیٹر اسحق ڈار کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کئے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے صرف 3 دن دئے گئے ہیں ، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے 7 دن مختص کئے گئے ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اس کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں ،کاغزات نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں ،دستاویزات مکمل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے ،دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہو جاتے ہیں ، ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئےامیدواروں کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کرئے ، خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کی پولنگ تاریخ تبدیل کئے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرے واضح رہے کہ قبل ازیں جمیعت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کےلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر چکی ہیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور