پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی ٹکٹ کے بغیر امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 20 دسمبر 2023ء

آئندہ عام انتخابات کےلئے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ،پاکستان تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےلئے امیدوار تو فائنل نہ کر سکی، لیکن ہدایت نامہ جاری کر دیا،پارٹی ٹکٹ کے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات جاری پی ٹی آئی کی طرف سے اپنے متوقع امیدواروں کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے خواہش مند افراد کاغذات نامزدگی جمع بغیر ٹکٹ کے جمع کرادیں کیونکہ ‏8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق امیدوار ٹکٹ کا انتظار کئے بغیر ‏22 دسمبر تک ہر حال میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں،اور فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کر کے کاغذات جمع کروائیں، پی ٹی آئی سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں، تاہم ‏پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں، ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں ہے،‏پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے جبکہ‏الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے اچھے اور تگڑے وکلأ کو اپنی ٹیمز میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے واضح رہے کہ ہدایت نامہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کارکنان تک پہنچایا گیا ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار